پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا آغاز پہلی سہ ماہی میں ہوگا، پاکستان ہاکی لیگ 2027 قومی کھیل کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
لیگ کے ذریعے گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا، نوجوان کھلاڑیوں کو پروفیشنل کوچنگ اور عالمی سطح کا ایکسپوژر دیا جائے گا، پاکستان ہاکی لیگ کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی کھیل کو سابقہ عروج پر واپس لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پاکستان ہاکی لیگ کے ذریعے بہتر انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












