جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

ایران کا امریکی اور اسرائیلی جنگوں کے اسباق کی روشنی میں دفاعی نظام جدید بنانے کا اعلان

21 اگست, 2026 09:25

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگی تجربات کی روشنی میں اپنی دفاعی صنعت اور فوجی صلاحیتوں کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس نے تفصیلی بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی دفاعی صنعت کو جدید ترین دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ملک پر مسلط کی جانے والی حالیہ جنگوں نے ایران کو اپنی صلاحیتوں کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لینے، نئی دفاعی ضروریات کو سمجھنے اور مستقبل کے لیے ایک نیا راستہ متعین کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی گزرگاہ کو ہتھیار بنانے کا دور ختم ہو گیا، معاشی دباؤ ایران کو معاہدہ کرنے پر مجبور کر دے گا، امریکی نائب صدر

ایرانی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے ان حالات سے یہ سبق سیکھا ہے کہ کسی بھی موڑ پر رکنا نہیں ہے۔ اسی لیے ہم حالیہ مسلط کردہ جنگ کو ماضی کا ایک تجربہ سمجھتے ہیں اور بغیر کسی خوف یا تکبر کے، حاصل ہونے والے اسباق کی روشنی میں اپنی دفاعی صنعت کو مسلسل نیا روپ دے رہے ہیں اور جدید بنا رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ایرانی ماہرین کی جانب سے سالہا سال میں تیار کردہ دفاعی صلاحیتوں، مسلح افواج کی عملی قابلیت اور پرعزم ایرانی عوام نے دشمن کے حساب کتاب اور اہداف کے ایک بڑے حصے کو ناکام بنا دیا اور ان کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔