نئی جنگ ہوئی تو انتہائی تباہ کن اور جدید ترین ہتھیار استعمال کریں گے، پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ نئی جنگ کی صورت میں ایران اپنے دشمنوں کے خلاف پچھلے معرکوں کے مقابلے میں انتہائی تباہ کن اور جدید ترین میزائل اور ہتھیار استعمال کرے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے واضح کیا ہے کہ اگر ملک پر کوئی نئی جنگ مسلط کی گئی تو وہ پچھلی جنگوں میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں سے کہیں زیادہ شدید، تباہ کن اور جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ہتھیاروں کا استعمال کرے گی۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان برگیڈیئر جنرل حسین محبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جون 2025 کی 12 روزہ جنگ اور فروری کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 40 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور میزائل وار ہیڈز کی پیش رفت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکی اور اسرائیلی جنگوں کے اسباق کی روشنی میں دفاعی نظام جدید بنانے کا اعلان
ترجمان آئی آر جی سی کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کے میزائلوں میں استعمال ہونے والے موجودہ وار ہیڈز کی تباہ کن صلاحیت ماضی کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران تمام ملٹری شعبوں بالخصوص نشانہ بنانے کی درستگی، رینج اور تکنیکی صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ہمارے ہتھیار اور میزائل وار ہیڈز یقیناً پچھلی جنگوں کے مقابلے میں بلکل مختلف اور کئی گنا زیادہ اثر انگیز ہوں گے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران نے ہتھیاروں کی تیاری اور ترقی کو کبھی نہیں روکا اور ملک ہر ممکنہ صورتحال اور منظرنامے سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پیش قدمی کر رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











