اسرائیلی فورسز کی شام کے علاقے قنیطرہ میں ٹینکوں کے ساتھ دراندازی، شہریوں سے پوچھ گچھ

اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام کے ضلع قنیطرہ میں ٹینکوں اور ملٹری گاڑیوں کے ساتھ دراندازی کرتے ہوئے شہریوں سے پوچھ گچھ کی ہے، جس سے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا۔
شام کے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں اور تین ملٹری گاڑیوں نے جنوبی قنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع تل الدریات کی طرف پیش قدمی کی۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوجی گشت کی ایک اور ٹیم نے وسطی قنیطرہ کے علاقے تل کروم میں بھی اندر تک گھسنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مغرب کی 5 بڑی طاقتوں نے مغربی کنارے پر اسرائیل کی نئی بستیاں بسانے کے منصوبے کو مسترد کردیا
مقامی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز جنوبی شام کے علاقوں قنیطرہ اور درعا کے دیہی حصوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اس طرح کی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
ان دراندازیوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے عارضی ملٹری چیک پوسٹیں قائم کی جاتی ہیں، عام شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے اور رہائشی مکانات پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔
مقامی آبادی کے مطابق اسرائیلی فورسز شامی شہریوں کو حراست میں لے کر ان سے تحویل میں پوچھ گچھ کرتی ہیں اور ساتھ ہی زرعی زمینوں کو بلڈوز کر کے تباہ کر رہی ہیں۔ شامی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی یہ سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جن سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












