جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

امریکہ کا دوہرے وار کا اعلان، ایران پر معاشی دباؤ سے حکومت ختم کریں گے، امریکی وزیر خزانہ

21 اگست, 2026 10:02

امریکہ نے ایران کی حکومت گرانے کے لیے ایک نیا معاشی منصوبہ تیار کر لیا، جس کے تحت تہران پر تاریخ کی سخت ترین اور شدید ترین اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی انتظامیہ نے ایرانی حکومت کو ختم کرنے اور اسے معاشی طور پر مفلوج کرنے کے لیے ایک نیا اور جامع پلان تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ، ایران پر تاریخ کی سخت ترین اور شدید ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی مکمل تیاری کر چکا ہے۔

انہوں نے اس حکمت عملی کو ایران پر ایک ’’دوہرا وار‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے ذریعے ایرانی حکومت کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکی اور اسرائیلی جنگوں کے اسباق کی روشنی میں دفاعی نظام جدید بنانے کا اعلان

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے عالمی برادری اور امریکہ کے اتحادی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے، جب تمام اتحادیوں اور دنیا بھر کے دیگر ممالک کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ کا مقصد تہران پر معاشی دباؤ کو اس کی آخری حد تک پہنچانا ہے تاکہ ایرانی معیشت مکمل طور پر بیٹھ جائے۔

اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ نے ایران کے خلاف کسی بھی بڑے پیمانے کی ملٹری کارروائی کے امکان کو فی الحال مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ایسا شدید معاشی اور اقتصادی دباؤ قائم کر دیا جائے گا کہ جس کے بعد کسی بھی قسم کی عسکری یا ملٹری کارروائی کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی اور معاشی بحران ہی تمام مقاصد کو پورا کر دے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔