معلوم نہیں اس وقت ایران کون چلا رہا ہے، معاہدہ کرنا اب آسان نہیں رہا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کی فضائی، بحری اور سیاسی قیادت کو تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران سے معاہدہ کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت ایرانی حکومت یا قیادت کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ طے پانا آسان کام نہیں رہا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں اس وقت کوئی یہ بھی نہیں جانتا کہ ایران کے اندر حکومت یا قیادت کو اصل میں کون سنبھال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا دوہرے وار کا اعلان، ایران پر معاشی دباؤ سے حکومت ختم کریں گے، امریکی وزیر خزانہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے ملٹری کامیابیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنی کارروائیوں کے ذریعے ایرانی اعلیٰ قیادت کے ایک بڑے حصے کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ایران کی بحری قوت اور فضائی افواج کو بھی شدید نشانہ بنا کر ان کا ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ایرانی ملٹری کی اہم طاقت ختم ہو چکی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق اس قدر بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد تہران میں کوئی بااختیار سیاسی نظام یا قیادت دکھائی نہیں دیتی جس سے بیٹھ کر بات چیت کی جا سکے یا جس کے ساتھ کسی دیرپا سفارتی اور سیاسی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












