جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں نئے جنگی بحری جہاز کی تعیناتی کی تصدیق کر دی

21 اگست, 2026 10:21

امریکی فورسز نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر اپنا نیا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پہنچنے کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی۔

امریکی فورسز کی سینٹرل کمانڈ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اعلان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکی ملٹری کا ایک اور نیا اور انتہائی جدید طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں پہنچ چکا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن 20 اگست کو بحیرہ عرب کی حدود سے گزرتے ہوئے اپنے اگلے ہدف کی جانب روانہ ہوا۔ اس دوران بحری جہاز پر موجود امریکی ملٹری کے اہلکار مسلسل الرٹ رہے اور اپنے جنگی و سیکیورٹی فرائض انجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی گزرگاہ کو ہتھیار بنانے کا دور ختم ہو گیا، معاشی دباؤ ایران کو معاہدہ کرنے پر مجبور کر دے گا، امریکی نائب صدر

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کا پورا جنگی بحری گروپ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت سینٹرل کمانڈ کی آپریشنل حدود میں داخل ہو چکا ہے۔

امریکی فورسز کے مطابق یہ تمام ملٹری بحری جہاز اور جنگی طیارے خطے میں معینہ سیکیورٹی مشن کے تحت پہنچائے گئے ہیں اور اب یہ مشرقِ وسطیٰ کے سمندر میں باقاعدہ طور پر اپنے آپریشنز اور گشت کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

اس نئے طیارہ بردار بحری جہاز کی آمد کو خطے میں جاری معاشی اور ملٹری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی ملٹری کے مطابق اس جہاز کا مقصد خطے کی سمندری گزرگاہوں کو تحفظ فراہم کرنا اور اپنے اتحادیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری جوابی کارروائی کی جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔