ہفتہ، 22-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/09هـ (22-08-2026م)

دشمن نے خطرہ مول لیا تو تباہ کن جواب ملے گا، ایرانی آرمی چیف

22 اگست, 2026 08:08

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع نے دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے اور ملکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

میجر جنرل امیر حاتمی کے مطابق ایران نے جوابی کارروائی کے ذریعے دشمن کو کسی بھی ممکنہ اقدام سے روکنے کی اپنی صلاحیت کو بھی مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جلد ہی سمندر میں دشمن کو تاریخی سبق سکھائے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے بھی واضح کیا کہ ایران اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے یا نئے خطرے کا فیصلہ کن، طاقتور اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے کی صورت میں ایسا جواب دیں گی جو دشمن کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی دفاعی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز بحیرہ عمان کے مشرقی علاقے کے ساتھ ایران کے لیے انتہائی اہم دفاعی حیثیت رکھتا ہے۔

ایرانی نیول چیف کے مطابق آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے داخلی راستے پر ایران کی مکمل نگرانی اور کنٹرول موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے سے باہر موجود مخالفین کی تمام نقل و حرکت پر 24 گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے اور ایرانی افواج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ دشمن سب سے زیادہ ایرانی عوام اور ان کے درمیان موجود اتحاد و یکجہتی سے خوفزدہ ہے۔

ایرانی حکام کے ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران خطے میں موجود کشیدگی کے دوران اپنی دفاعی اور بحری صلاحیتوں کو نمایاں کرتے ہوئے مخالفین کو سخت پیغام دینا چاہتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔