ایران جنگ میں امریکا کو بھاری جانی نقصان، 18 فوجی ہلاک اور 757 زخمی

ایران کے ساتھ فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک 18 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 757 کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پینٹاگون کے جاری کردہ اعداد و شمار میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی بڑی تعداد کے زخمی ہونے سے جنگ کے دوران امریکا کو ہونے والے جانی نقصان کے ساتھ بڑھتے ہوئے اخراجات کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔
پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق زخمی ہونے والے 757 امریکی اہلکاروں میں سب سے زیادہ تعداد بری فوج کے اہلکاروں کی ہے۔ بری فوج کے 580 اہلکار زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی بحریہ کے 86 اہلکار جبکہ فضائیہ کے 64 اہلکار بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 19 امریکی میرینز کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی یہ تعداد سامنے آنے کے بعد تنازع کے انسانی اور مالی اثرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









