نئی امریکی پابندیاں دیگر خودمختار ریاستوں کے اختیارات پر سلب ہیں، ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں لگانے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات صرف ایک ملک کے خلاف غیر قانونی معاشی جنگ تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ دنیا کی تمام دیگر خودمختار ریاستوں پر امریکی اختیار کو زبردستی مسلط کرنے کی ایک بدترین کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی معاشی جنگ میں شامل ہونے والے ممالک کو دشمن سمجھا جائے گا، ایران
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک دنیا بھر کے بینکوں، کاروباری اداروں یا ہوائی اڈوں کو کسی تیسرے ملک کے ساتھ قانونی تجارت ختم کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ثانوی پابندیوں کی عالمی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ایسی معاشی پابندیوں کے ساتھ بحری حصار بندی جیسا اقدام شامل کیا جاتا ہے تو یہ فوجی جارحیت بن جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ممالک کی خودمختاری ختم ہو جائے گی اور دنیا ایک بار پھر بدترین نوآبادیاتی نظام کی طرف چلی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








