ایران نے اپنے دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار دگنی کر دی، نائب وزیر دفاع

ایران کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے دفاعی ہتھیاروں اور جنگی سامان کی پیداوار کو دگنا کر دیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر دفاع رضا طلائی نیک نے بتایا کہ ایران نے پچھلے ایک سال کے دوران اپنے دفاعی ہتھیاروں اور ملٹری آلات کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ یعنی اسے دگنا کر دیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے سے لے کر اب تک یعنی 12 روزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایرانی دفاعی صنعت نے پیداوار کو ریکارڈ سطح تک پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئی امریکی پابندیاں دیگر خودمختار ریاستوں کے اختیارات پر سلب ہیں، ایران
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایران دفاعی اور جارحانہ دونوں محاذوں پر اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کی اور عوام کے خلاف اپنی سازشیں بند نہیں کریں گے، جس کے باعث فوجی تیاری اور ملٹری انڈسٹری کی توسیع وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی خودانحصاری کو یقینی بناتے ہوئے اندرونی صلاحیتوں کے ذریعے ہر قسم کی بیرونی دھمکی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









