اتوار، 23-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

افغانستان میں طالبان کی سخت پابندیوں کے باعث افغان خواتین خودکشی کرنے پر مجبور

23 اگست, 2026 10:47

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی غیر قانونی پابندیوں سے تنگ آکر خواتین خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

عالمی جریدے دی گارڈین نے افغان خواتین کے خلاف یکطرفہ پالیسیوں اور مظالم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے تاریک دور میں افغان خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کو باقاعدہ ایک ریاستی پالیسی بنا دیا گیا ہے۔

طالِبان نے ملک میں ایک ایسا نظام رائج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں افغانستان کی نصف آبادی عملی طور پر غلام بن کر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، ایک ہفتے میں 29 طالبان ہلاک

رپورٹ کے مطابق افغان خواتین پر اپنا مکمل تسلط برقرار رکھنے کے لیے طالِبان حکومت اپنی مرضی سے قوانین کو بدلتی اور استعمال کرتی ہے۔

دنیا بھر کے برعکس، اس وقت افغانستان میں خودکشی کے 80 فیصد واقعات اور اس کی کوششیں صرف خواتین سے سے متعلق ہیں، جو اس جبر اور تاریک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔