ایران کی معاشی شریانیں کاٹنے کیلئے تاریخی مالیاتی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کی معاشی شریانیں کاٹنے کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی حملے کا آغاز کر رہی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک عالمی اخبار میں اپنے خصوصی مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی جاری معاشی جنگ اب اپنے حتمی مرحلے یعنی اینڈ گیم میں داخل ہو رہی ہے اور تہران کے لیے ایک بڑا معاشی ڈی ڈے آنے والا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران پر نئ معاشی پابندیاں لگانے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ واشنگٹن انتظامیہ کسی بھی دشمن ملک کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا مالیاتی اور معاشی حملہ کرنے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یہ بار بار دکھائی جانے والی ایک پرانی فلم ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی پابندیوں پر طنز
انہوں نے متنبہ کیا کہ اس نئی معاشی جنگ کے تحت ان تمام ممالک اور کمپنیوں پر ثانوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جو تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی یا معاشی تعلقات برقرار رکھیں گے۔
امریکی وزیر خزانہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی صدر نے تمام اداروں اور اختیارات کو استعمال کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ایران کے ساتھ جڑا ہوا کوئی بھی باقی ماندہ تجارتی رابطہ ان تمام ممالک اور اداروں کی معاشی تنہائی کا سبب بنے گا، جو دانستہ یا نادانستہ طور پر تہران کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔
اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام عالمی برادری کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ہمارا حتمی مقصد ایران کی معاشی بقا کو برقرار رکھنے والی ہر شریان اور راستے کو کاٹنا ہے تاکہ تہران دنیا بھر میں مکمل طور پر تنہا ہو کر رہ جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












