امریکی سفیر شدید دباؤ کے بعد اپنے بیان سے مکر گئے، گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دیا

امریکی سفیر اپنے اس گزشتہ بیان سے پیچھے ہٹ گئے، جس میں انہوں نے شام کے علاقے گولان کی پہاڑیوں کو عالمی قوانین کے خلاف اسرائیل کے زیرِ قبضہ قرار دیا تھا۔
ترکیہ کے لیے امریکی سفیر اور شام کے لیے خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے شام کے علاقے گولان کی پہاڑیوں کے حوالے سے اپنے دیئے گئے حالیہ بیان سے مکمل طور پر پیشی اختیار کرتے ہوئے دوبارہ واشنگٹن کی اس پالیسی کی توثیق کر دی ہے کہ یہ علاقہ اسرائیل سے تعلق رکھتا ہے۔
ایک انٹرویو میں سفیر ٹام بیرک نے تسلیم کیا تھا کہ اسرائیل نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے علاقے گولان پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد امریکا کے سیاسی حلقوں اور خصوصاً ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
ریپبلکن سنیکر رک اسکاٹ اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے ٹام بیرک پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ سفیر امریکی خارجہ پالیسی کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شام پر اسرائیلی حملہ، موساد کی ناپختگی یا ترکیہ سے تصادم کی دانستہ کوشش؟
شدید ردعمل اور دباؤ کے بعد ایک نجی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے وضاحتی بیان میں سفیر ٹام بیرک نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر امریکا کی پالیسی 2019 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طے کی تھی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں شام کی سرزمین گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا اور 1981 میں اسے اپنے ساتھ ملانے کا غیر قانونی اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس تسلط کو تسلیم کیے جانے تک دنیا کے کسی بھی ملک نے اسے اسرائیلی علاقہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
سفیر ٹام بیرک کو شام میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی مخالفت پر بھی اندرونی طور پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ شام میں اسرائیلی حملوں کا ایک مقصد ترکیہ کو اشتعال دلانا ہو سکتا ہے، جو شام کی نئی حکومت کا اتحادی ہے۔
تاہم شدید سیاسی دباؤ کے بعد اب امریکی سفیر نے اپنے بیانات کی تصحیح کرتے ہوئے مکمل طور پر امریکی انتظامیہ کی سابقہ پالیسی کی تائید کر دی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












