پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

ہواوے کا 20 ہزار ایم اے ایچ کا نیا اسمارٹ پاور بینک جلد متعارف ہونے کا امکان

24 اگست, 2026 10:00

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے 20 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 100 واٹ فاسٹ چارجنگ سے لیس نئے اسمارٹ پاور بینک کی تیاری مکمل کرلی ہے، جسے جلد مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوائس نے چینی 3C سرٹیفکیشن حاصل کرلیا ہے اور سرٹیفکیشن ڈیٹا بیس میں اسے ماڈل نمبر P0024 کے ساتھ ’آل اِن ون اسمارٹ پاور بینک‘ کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔

نیا پاور بینک لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون سمیت مختلف ڈیوائسز کو تیز رفتاری سے چارج کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی اہم خصوصیت 100 واٹ بائی ڈائریکشنل چارجنگ ہے، جس کے ذریعے USB-C پاور ڈیلیوری پورٹ سے یہ دیگر ڈیوائسز کو 100 واٹ تک پاور فراہم کرنے کے ساتھ خود بھی اسی رفتار سے چارج ہوسکتا ہے۔

پاور بینک کی دونوں پورٹس مختلف ان پٹ اور آؤٹ پٹ پاور لیولز کو سپورٹ کرتی ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ ان پٹ 20 وولٹ اور 5 ایمپیئر تک ہے۔ ڈیوائس کی مجموعی زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ 106 واٹ بتائی گئی ہے، جو اسے ہائی پاور چارجنگ کے لیے موزوں بناتی ہے۔

ہواوے نے اس سے قبل 12 ہزار ایم اے ایچ کا پاور بینک بھی متعارف کرایا تھا، جس میں 43.66 واٹ آور ریٹڈ انرجی اور UFCS پروٹوکول سپورٹ موجود ہے۔ اس کے مقابلے میں نئے 20 ہزار ایم اے ایچ ماڈل کی ریٹڈ انرجی 72.52 واٹ آور ہے، جس سے اس میں زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

اگرچہ نئے پاور بینک کو 3C سرٹیفکیشن مل چکا ہے، تاہم ہواوے نے ابھی تک اس کی قیمت اور باضابطہ لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ امکان ہے کہ کمپنی اسے آنے والے ہفتوں میں مارکیٹ میں پیش کرے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔