امریکا پابندیاں ناکام ہوں گی، وہ ہماری مالیاتی رگیں نہیں کاٹ سکتا، ایرانی وزیر خزانہ

ایرانی وزیر خزانہ علی مدنی زادہ نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کی مالیاتی رگیں کاٹنے میں ناکام رہے گا۔
ایرانی وزیر خزانہ علی مدنی زادہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور واشنگٹن ان کی مالیاتی رگوں کو کاٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے ان حالات کی تیاری کر رہا تھا اور حکومت نے ممکنہ امریکی اقدامات کے پیش نظر دو سالہ منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یک قطبی دنیا کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور امریکا کو ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












