ایران نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہوں نے اس کی کوئی ثبوت یا تفصیل فراہم نہیں کی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں کہ یہ مبینہ منصوبہ کب اور کہاں بنایا گیا یا ان کے کس بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
نیتن یاہو کا یہ نیا دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کے سروے میں ان کا حکمران اتحاد اپنے مخالفین سے پیچھے نظر آ رہا ہے، جو کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر جنگ کے بعد کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا معاشی منصوبہ صرف میڈیا پروپیگنڈا اور نفسیاتی جنگ ہے، ایرانی ذرائع
یروشلم پوسٹ کے مطابق نیتن یاہو نے یہ دعویٰ ایک چنل کو دیئے گئے فون انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نا قابل یقین واقعہ ہے، ایران نے میرے ایک بیٹے کو نشانہ بنایا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔
نیتن یاہو اس رپورٹ پر اپنا ردعمل دے رہے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے سابق آرمی چیف گیڈی آئزن کوٹ کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے، جو انتخابات میں نیتن یاہو کے مدمقابل اہم امیدوار ہیں۔
نیتن یاہو نے اپنے بیٹے یائر سمیت اہلخانہ کی سیکیورٹی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے سیکیورٹی کوئی عیاشی نہیں ہے اور سیکورٹی کے بغیر دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
نیتن یاہو کے بڑے بیٹے 35 سالہ یائر 2024 کے آغاز سے امریکی شہر میامی میں مقیم ہیں، جہاں ان کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات پر اسرائیل کے اندر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












