منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

لاہور میں غیرقانونی انٹرنیٹ سروس کے خلاف کارروائی

25 اگست, 2026 12:00

لاہور میں غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔

پی ٹی اے کے زونل آفس لاہور نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ہمراہ فیروزپور روڈ، کاہنہ نو میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف ایکشن لیا۔

کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر بغیر پی ٹی اے لائسنس کے انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہا تھا۔

مشترکہ کارروائی میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق دو سسکو سوئچز اور پانچ جی پی او این او ایل ٹیز ضبط کیے گئے۔

کارروائی کے دوران 19 پیچ کیبلز، تین کیش میمو بکس اور ایک لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لیا گیا، حکام نے ضبط کیے گئے سامان کو تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔

غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے مقدمے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے تاکہ غیرقانونی سروس کے حوالے سے مزید حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق بغیر لائسنس انٹرنیٹ سروسز کے خلاف کارروائی ٹیکس چوری اور آمدنی کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے لیے اہم ہے۔ ایسے اقدامات سے قانونی دائرے سے باہر کام کرنے والے سروس فراہم کنندگان کے خلاف کارروائی ممکن ہوتی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی انٹرنیٹ سروسز کے خلاف آپریشنز قومی خزانے کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات صرف پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے حاصل کریں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔