قومی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کی ویمن کرکٹر اور فاسٹ بولر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایمن انور نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمن انور نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
ایمن انور اب کرکٹ ریفری کے طور پر نئی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ایمن انور نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے رواں سال جنوری میں ریفری سے متعلق انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












