جمعرات، 27-اگست،2026
جمعرات 1448/03/14هـ (27-08-2026م)

امریکی عدالت کا نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع کرنے کا اعلان

27 اگست, 2026 10:46

امریکہ کی ایک فوجی عدالت نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خلاف جون 2028 میں مقدمے کی سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خلاف جون 2028 میں امریکی ملٹری کورٹ میں مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے امریکہ کے متعدد میڈیا اداروں کی ان رپورٹس کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں ایک امریکی جج کے حتمی فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

خالد شیخ محمد کو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے انتہائی قریب اور اہم ترین ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ خالد شیخ کو مارچ 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایرانی ایٹمی مراکز کے معائنے کا مطالبہ محض نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش ہے، ایران

گرفتاری کے بعد انہیں 3 برس تک امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے گمنام سیلز میں حراست میں رکھا گیا، جس کے بعد 2006 میں انہیں کیوبا میں واقع امریکہ کے ملٹری بیس گوانتانامو بے منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ تب سے قید ہیں۔

گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ کے مختلف ٹاورز سے طیارے ٹکرائے گئے تھے، جس میں دونوں ٹاورز لمحوں میں زمین بوس ہو گئے اور 3 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔

اس واقعے کے بعد دنیا کے حالات میں بڑی تبدیلیاں آئیں اور امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے وہاں کی طالبان حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔