جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

پاکستان میں کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے میٹا کا مفت پروگرام، تربیت ستمبر سے شروع ہوگی

28 اگست, 2026 10:45

پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شروع کرنے یا انہیں ڈیجیٹل سطح پر وسعت دینے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے مفت تربیتی پروگرام ’Small Business Growth Academy‘ شروع کردیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافہ، مصنوعی ذہانت (AI) کے مؤثر استعمال کی تربیت اور آن لائن صارفین تک کاروباری رسائی بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مفت پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے شروع ہوں گے۔ حکام کے مطابق پاکستان بھر سے ایک ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

Small Business Growth Academy کے تحت شرکا کو جدید ڈیجیٹل ٹولز، مصنوعی ذہانت اور میٹا کے مختلف پلیٹ فارمز کے عملی استعمال کی تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ڈیجیٹل دنیا سے مؤثر انداز میں جوڑ سکیں۔

پروگرام میں شرکا کو Facebook، Instagram اور WhatsApp Business سمیت AI سے چلنے والے مختلف ڈیجیٹل ٹولز استعمال کرنے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔ ان ٹولز کی مدد سے کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی آن لائن تشہیر، صارفین سے رابطے اور کاروباری رسائی کو بہتر بنا سکیں گے۔

اس تربیتی پروگرام کا ایک اہم مقصد کاروباری افراد کو مضبوط آن لائن موجودگی قائم کرنے اور روزمرہ کاروباری سرگرمیوں میں جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ مؤثر فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔

پروگرام میں پاکستان بھر سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے مالکان، کاروباری افراد اور صنعت کار شرکت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد اور خواتین کی زیرِ قیادت کاروبار بھی پروگرام کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

Small Business Growth Academy کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ خواہشمند افراد کو درخواست مکمل کرتے وقت مطلوبہ کاروباری اور رابطے کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

چونکہ تربیتی سیشنز ستمبر 2026 میں شروع ہونے ہیں، اس لیے اہل افراد کو پروگرام کے آغاز سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان کے چھوٹے کاروباروں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینا اور کاروباری افراد کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں زیادہ مؤثر انداز میں مسابقت کے قابل بنانا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔