ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

نیپال میں سیلاب کی تباہی نےسب کچھ بہا دیا، مگر ایک گھر پھر بھی کھڑا رہا

29 اگست, 2026 14:09

نیپال میں شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، تاہم سیلابی ریلے کے دوران ایک گھر کی مضبوط تعمیر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی نے گھر کے اطراف موجود علاقے کو شدید متاثر کیا، جبکہ اردگرد کی صورتحال انتہائی خطرناک دکھائی دیتی ہے۔ اس کے باوجود ایک گھر اپنی جگہ مضبوطی سے قائم رہا۔

ویڈیو میں گھر کے مکینوں کو سیلابی صورتحال کے دوران بالکونی میں موجود دیکھا جاسکتا ہے، جہاں انہوں نے پانی کے خطرناک بہاؤ سے خود کو محفوظ رکھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گھر کی تعمیر اور اس کی بظاہر مضبوط ساخت کو سراہا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر عمارت واقعی اتنے شدید سیلابی ریلے کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے تو اس کے انجینئرز اور تعمیراتی ماہرین داد کے مستحق ہیں۔

تاہم گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد، اس کے ڈیزائن یا سیلاب برداشت کرنے کی اصل صلاحیت کے بارے میں آزادانہ طور پر کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ماہرین کے مطابق کسی عمارت کی سیلاب کے دوران مضبوطی کا اندازہ صرف ویڈیو کی بنیاد پر نہیں لگایا جاسکتا، کیونکہ عمارت کی ساخت، بنیاد، تعمیراتی مواد، پانی کے بہاؤ کی شدت اور دیگر عوامل اس کی مزاحمت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔