جمعرات، 3-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/20هـ (02-09-2026م)

آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول نے مشرق وسطیٰ کا نیا جیو پولیٹیکل آرڈر قائم کر دیا

02 ستمبر, 2026 11:05

آبنائے ہرمز میں نئی حکمت عملی اور زمینی حقائق کے بعد ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اس اہم سمندری گزرگاہ پر جنگ سے پہلے والا پرانا نظام اب کبھی بحال نہیں ہو گا اور امریکہ کی بحری بالادستی ختم ہو چکی ہے۔

مشرق وسطیٰ کے انتہائی اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔ جنگ سے پہلے تک دنیا کے کل خام تیل کا تقریباً 20 فیصد حصہ اسی راستے سے گزرتا تھا، تاہم اب ایران نے واضح کر دیا ہے کہ پرانی صورتحال کی طرف واپسی کا اب کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ماضی میں ایک طرف جہاں ایران شدید معاشی پابندیوں کا سامنا کرتا تھا اور دوسری طرف تمام غیر ملکی جہاز اس کی ساحلی حدود کے پاس سے آزادانہ گزرتے تھے، وہ دور اب ختم ہو چکا ہے۔ اب خلیج فارس میں ایک نیا جیو پولیٹیکل آرڈر قائم ہو چکا ہے جس نے امریکی بحری ہژمونی یعنی بالادستی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

ایران کی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اس کا مکمل اور غیر چیلنج شدہ کنٹرول قائم ہے۔ دشمن کا کوئی بھی جنگی جہاز ایرانی ساحلی حدود کے قریب انے کی ہمت نہیں کر سکتا اور تمام مخالف بحری بیڑے اس گزرگاہ سے سینکڑوں کلومیٹر دور رہنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی جانب سے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو یکسر مسترد کرنے کی بنیادی وجوہات

اس بدلتی صورتحال میں ایران اور عمان کے درمیان ایک نیا ٹرانزٹ فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت خلیج فارس میں داخل ہونے والے تمام تجارتی جہاز صرف ایرانی ساحلی حدود والے شمالی راستے سے گزریں گے جبکہ باہر جانے والے جہاز عمانی حدود سے گزریں گے۔

اس فریم ورک کے تحت فوجی اور جنگی جہازوں کی رفت و آمد پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اور صرف تجارتی جہاز ہی ایرانی اجازت اور نگرانی کے تحت گزر سکیں گے۔

اس پوری صورتحال نے امریکی انتظامیہ کی حکمت عملی کی ناکامی کو برہنہ کر دیا ہے۔ امریکہ کے پاس اب کوئی واضح راستہ باقی نہیں رہا اور واشنگٹن کی اولین ترجیح اب اس سمندری راستے کو دوبارہ کھلوانا بن چکی ہے، جس پر ایران نے اپنی سخت شرائط عائد کر رکھی ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی پائیدار معاہدے کے لیے ضروری ہے کہ ایران کے خلاف جاری غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کو عملی طور پر ختم کیا جائے۔

ایران کے اس غیر متزلزل عزم اور مکمل سیکیورٹی کنٹرول کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور معاشی مساوات کی شرائط اب تہران کی مرضی کے مطابق طے پا رہی ہیں۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔