ایران کی نئی حکمت عملی امریکہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی، میجر جنرل محسن رضائی

محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تہران کی نئی جنگی اور معاشی حکمت عملی مشرق وسطیٰ سے امریکی موجودگی کا مکمل خاتمہ کر دے گی، واشنگٹن کا خطے میں بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو جائے گا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکہ کو شدید الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلط کردہ جنگ کو بچانے کی تمام امریکی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تہران نے ایک نئی اور جامع حکمت عملی اپنائی ہے، جو خطے میں امریکی فورسز کے وجود اور ان کے اڈوں کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کی ہر حماقت کا جواب کئی گنا زیادہ طاقت سے دیں گے، سربراہ ایرانی فوج
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری بیان میں جنرل رضائی نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحانہ جنگ ساتویں مہینے میں داخل ہونے کے باوجود اپنے کسی بھی تزویراتی مقصد کو حاصل نہیں کر سکی ہے۔
جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گھبراہٹ اور بے سود کوششیں انہیں اس جہنم سے باہر نہیں نکال سکتیں، جو انہوں نے اپنے لیے خود کھودی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بہت جلد دیکھے گی کہ کس طرح ایران کی نئی حکمت عملی میدان جنگ، سفارت کاری اور معاشی ناکہ بندی کے مقابلے میں امریکہ کی بنیادوں کو پاش پاش کر دے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










