یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کا امکان ہے، روسی صدر

روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے امن معاہدے کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کے تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیشرفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جرمنی نے اپنے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کا الزام روس پر عائد کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین سمیت دنیا کے کئی اہم ممالک امن معاہدے کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کرنے پر آمادہ ہیں۔
روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تعاون اپنی جگہ اہم ہے، لیکن یوکرین جنگ کا حتمی اور پائیدار حل روس اور یوکرین کو خود ہی آپس میں بیٹھ کر تلاش کرنا ہو گا۔
دوسری جانب یوکرینی وزیر خارجہ نے بھی اس صورتحال پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ فعال اور مؤثر سفارتی رابطے امن کی کوششوں کو مزید متحرک اور تیز کر سکتے ہیں، جس سے خطے میں جاری کشیدگی ختم ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








