جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

آبنائے ہرمز کو ایران کی اجازت کے بغیر نہیں کھولا جا سکتا، ابراہیم عزیزی

04 ستمبر, 2026 09:20

ابراہیم عزیزی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایران کی اجازت کے بغیر نہیں کھولا جائے گا، امریکی فورسز ایران کی سرحد سے 500 میل دور چلی گئی ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی اور یہ راستہ تہران کی مرضی اور اجازت کے بغیر کسی صورت نہیں کھلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جے ڈی وینس کا ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی میزائل حملے کی ذمہ داری لینے سے انکار

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج کی زبردست دفاعی اور عسکری صلاحیت کے باعث امریکی بحری و فضائی فورسز مجبور ہو کر ایران کی حدود سے 500 میل دور پیچھے ہٹ چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مختلف ناکام اقدامات کر رہا ہے، لیکن ایران اپنے مفادات کا تحفظ کرنے اور امریکا کے ہر قدم کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔