آئی فون 18 پرو کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی، صارفین حیران

ایپل رواں ماہ اپنے نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اس بار کمپنی کی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 سیریز کو 9 ستمبر کو ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کے نام سے منعقد ہونے والے خصوصی ایونٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ایپل عام طور پر ستمبر میں اپنے نئے آئی فون ماڈلز متعارف کراتا ہے، لیکن اس بار کمپنی کی جانب سے تمام ماڈلز ایک ساتھ لانچ کرنے کے بجائے مختلف مراحل میں متعارف کرانے کی حکمت عملی اپنانے کا امکان ہے۔ اسی وجہ سے معیاری آئی فون 18 کو 2027 کے موسم بہار تک پیش کیے جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
اس صورتحال میں آئی فون 18 پرو ممکنہ طور پر اس سال کی نئی آئی فون لائن اپ کا نسبتاً سستا ماڈل ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی ابتدائی قیمت 1,099 ڈالر سے ہوسکتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 3 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، تاہم ممکنہ مقامی قیمت ٹیکسز، ڈیوٹیز اور دیگر اخراجات کے باعث مختلف ہوسکتی ہے۔
ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔ جون 2026 میں کمپنی کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے میموری چپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا ذکر کیا تھا، جس کے بعد مختلف رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا کہ نئے آئی فون ماڈلز کی قیمتوں میں کم از کم 100 ڈالر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
اگر آئی فون 18 پرو کی قیمت میں 100 ڈالر کا اضافہ کیا جاتا ہے تو اس کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1,299 ڈالر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ایپل کی جانب سے ان قیمتوں کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق ایپل اس بار اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کراسکتا ہے، جس کی قیمت 2,000 ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ فولڈ ایبل ڈیوائس کو کمپنی کی جانب سے آئی فون لائن اپ میں ایک اہم نئی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
ایپل کے آئی فون کی قیمتوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ معیاری ماڈلز کی قیمت 829 ڈالر سے شروع ہوتی رہی ہے، جبکہ پرو ماڈلز کی ابتدائی قیمت پہلے 999 ڈالر تھی۔ گزشتہ سال آئی فون 17 پرو کو 1,099 ڈالر کی ابتدائی قیمت پر پیش کیا گیا تھا۔
موجودہ لائن اپ میں آئی فون 17 کی قیمت 829 ڈالر جبکہ آئی فون 17e کی ابتدائی قیمت 599 ڈالر ہے۔ دوسری جانب آئی فون ایئر کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور اس کے دوسرے ورژن کو 2027 میں آئی فون 18 کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
نئے آئی فونز کی حتمی قیمتیں اور لانچ کی تفصیلات ایپل کے باضابطہ اعلان کے بعد ہی واضح ہوں گی، جبکہ ممکنہ قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے اس سال کی نئی آئی فون سیریز کو خاصی مہنگی بنا سکتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











