بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

کراچی اور گوادر پورٹس میں جدید سہولیات کے فروغ کیلئے حکومت کا اہم قدم، ڈریجنگ میں خود انحصاری

07 ستمبر, 2026 10:50

پاکستان نے ڈریجنگ اور بندرگاہی سہولیات کے شعبے میں جدید اقدامات کرتے ہوئے خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (این ڈی ایم ایس) کا مشترکہ منصوبہ بندرگاہی ضروریات کی دیکھ بھال میں خود انحصاری کا باعث بن رہا ہے۔

یہ اہم منصوبہ این ایل سی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کا مشترکہ اقدام ہے، جس کے ذریعے ڈریجنگ کی صلاحیتوں کو ملکی سطح پر ہی بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی تاریخ کا پہلا نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار، یکساں ٹیرف نافذ

توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم) منصوبہ ملکی سپلائی چین میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے قائم کیا جانے والا فریٹ کوریڈور کراچی پورٹ پر کارگو کی آمدورفت اور ترسیل کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنا رہا ہے، جس سے وقت اور لاگت کی بچت ہو رہی ہے۔

کسٹمز اور تجارتی امور میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اور رسک بیسڈ ٹارگٹنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ آئی بی اے کسٹمز لائسنسنگ اور دیگر ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج سے ملکی تجارت میں آسانی پیدا ہو رہی ہے اور پاکستان کا میری ٹائم شعبہ پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔