بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہوگیا

09 ستمبر, 2026 14:30

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 404 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 72 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی قیمت 7 ہزار 141 روپے فی تولہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔