بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدگی دکھا رہی ہے، امیر جماعت اسلامی

09 ستمبر, 2026 14:24

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کر رہی، مذاکرات کے دوران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی رویے پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا عمل ہوا تھا لیکن حکومت ان مذاکرات کے دوران مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کرنے کی ہدایت

حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں پر قابو پانا اور عوام کو راحت دینا حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سنگین لیوی کا عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ مکمل طور پر موجودہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔