کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا راج، اگست میں 5 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اگست کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں نے رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
سی پی ایل سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگست میں کراچی میں 5 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں موٹرسائیکل چوری کی 2 ہزار 678 وارداتیں ہوئیں، جبکہ شہری 124 گاڑیوں سے بھی محروم ہوگئے۔
اس دوران اسلحے کے زور پر شہریوں سے 1884 موبائل فونز، 502 موٹرسائیکلیں اور 16 گاڑیاں چھین لی گئیں۔
کراچی میں صرف چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث نہیں بلکہ بھتہ خوری اور قتل کے واقعات بھی جرائم کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
سی پی ایل سی کے مطابق اگست کے دوران بھتہ خوری کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ مختلف واقعات میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










