پاکستان میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی؛ یو اے ای میں شہریوں نے زیورات بیچنا کیوں شروع کردیے؟ وجہ سامنے آگئی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔
اس سے ایک روز قبل جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 56 ڈالر کمی کے بعد 4,342 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ چاندی 253 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 871 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کی صورتحال سے منسلک ہے، جہاں سرمایہ کار امریکی معاشی اعداد و شمار اور شرح سود سے متعلق توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کے فیصلے کررہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










