کرکٹ میں سیاسی تعصب کا ایک اور کھلا مظاہرہ، بھارتی خواتین ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

بھارتی خواتین ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا، مگر روایات کو روندتے ہوئے اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے گریز کیا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی خواتین ٹیم نے سری لنکا کو باسٹھ رنز سے شکست دے کر آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا، لیکن فتح کا یہ جشن اس وقت تنازع کا شکار ہو گیا، جب بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
میچ کے بعد جب ٹرافی دینے کی باری آئی تو بھارتی ٹیم ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئی ہی نہیں اور پوری ٹیم نے پریزنٹیشن تقریب سے دوری اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ ستمبر 1965 کا گیارہواں روز، کھیم کرن اور سیالکوٹ محاذ پر پاک فوج کے جوابی حملے، بھارتی فوج کو بھاری نقصان
دلچسپ اور شرمناک بات یہ ہے کہ بلکل ایسا ہی ہتھکنڈا گزشتہ سال بھارتی مینز ٹیم نے بھی اپنایا تھا، جب وہ ایشیا کپ جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے نہیں آئی تھی۔
ایک سال بعد وہی سیاسی تعصب ایک بار پھر خواتین ٹیم کے ذریعے دہرایا گیا۔ اس تمام صورتحال کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کا مؤقف واضح اور دوٹوک رہا کہ ٹرافی پریزنٹیشن کا پروٹوکول پہلے سے طے شدہ تھا۔
کھیل کو ہمیشہ سیاست سے الگ رکھنے کی بڑی بڑی باتیں کرنے والا بھارت خود بار بار کرکٹ کے میدانوں کو سیاسی عناد کا اکھاڑا بنا رہا ہے، جس کی کھیلوں کے حلقوں میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












