جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

کسان اتحاد کا گندم کی مناسب قیمت اور ڈیزل پر ریلیف کا مطالبہ

16 ستمبر, 2026 14:40

کسان اتحاد نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 25 ستمبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ اور سندھ آبادگار کے صدر زبیر تالپور نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو 25 ستمبر کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں اکتوبر جبکہ پنجاب میں نومبر سے گندم کی کاشت شروع ہوتی ہے لیکن ابھی تک کسی صوبائی حکومت نے گندم خریداری کی پالیسی نہیں بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سال سے کسانوں سے گندم لاگت سے کم قیمت پر خریدی گئی، جس کی وجہ سے کسانوں نے گندم کی کاشت کم کر دی ہے اور اب پاکستان کو 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنا پڑ رہی ہے، جس کی مالیت تقریباً 38 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گندم کی فی من پیداواری لاگت تقریباً 4500 روپے ہے لہذا کسان کو گندم کی قیمت لاگت سے 20 فیصد منافع کے ساتھ دی جائے جبکہ حکومت باہر سے گندم 5500 روپے فی من خرید رہی ہے، اپنے کسان سے نہیں۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ کسانوں کے لیے ڈیزل پر فیول ریلیف دیا جائے، گنے کی آئندہ سیزن کے لیے کم از کم سپورٹ پرائس 650 روپے فی 40 کلو مقرر کی جائے، افغانستان سے پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کی غیر قانونی آمد روکی جائے اور جنوبی پنجاب اور سندھ کے ٹیلوں تک پانی پہنچایا جائے۔

کسان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری ملک یاسین جھجھ اور دیگر ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے کیونکہ مقدمات، چھاپوں اور دباؤ سے کسان کی آواز خاموش نہیں کی جا سکتی۔ حکومت کسان سے ٹکراؤ کے بجائے کسان کے ساتھ بیٹھے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔