اقوام متحدہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، دو ریاستی حل ناگزیر ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں الحاق کی مخالفت کرتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں الحاق کے عمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے اسرائیلی شہری کو 13 سال سے زائد قید کی سزا سنادی گئی
انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی المناک تکالیف کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غَزہ کے امن منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور محصور علاقے میں بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا، جنگ بندی پائیدار اور جامع امن کی جانب پہلا قدم ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











