جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

10 روپے کے نوٹ کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

18 ستمبر, 2026 08:00

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے، تاہم فی الحال کسی بھی مالیت کے نوٹ کو تبدیل کرنے یا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ جاری کرنے یا موجودہ نوٹوں میں سے کسی مالیت کو ختم کرنے کا حتمی فیصلہ ہونے کی صورت میں عوام کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

مرکزی بینک کی یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 10 روپے کے نوٹ کی ممکنہ بندش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع پر گردش کر رہی تھیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ پاکستان یورو بانڈ کی وصولیوں کے باعث ہوا۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر کو شامل کرنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔