ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کے ہاکی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا

انڈین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا امکان ختم کر دیا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر شدید سوالیہ نشان لگ گیا ہے، کیونکہ انڈین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو تجویز دی تھی کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے پیش نظر گرین شرٹس کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیے جائیں۔ تاہم انڈین ہاکی فیڈریشن نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ ایشین ہاکی فیڈریشن کو مطلع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ہاکی میں نئے دور کا آغاز، پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا اعلان
یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی بھارت روانگی وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے اور کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستان گزشتہ سال ایشیا کپ بھی کھیلنے بھارت نہیں گیا تھا۔
یہ ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں شیڈول ہے، جہاں پاک بھارت ٹکراؤ یکم نومبر کو رکھا گیا ہے، جبکہ چند روز قبل بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے جالندھر میں کھیلنے کا دعویٰ کیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












