سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہنگامی الرٹس، شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت

جدہ: سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ممکنہ فضائی خطرے کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹس جاری کیے گئے ہیں اور شہریوں و رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جدہ اور گردونواح میں ممکنہ فضائی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
الرٹس میں شہریوں اور رہائشیوں کو احتیاطاً گھروں اور محفوظ مقامات کے اندر رہنے، کھڑکیوں سے دور رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جدہ کے علاوہ طائف، ینبع اور ابہا میں بھی اسی نوعیت کے ہنگامی الرٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتِ حال سے متعلق سرکاری اداروں کی ہدایات اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر نظر رکھیں اور حفاظتی احکامات پر عمل کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











