کاروباری سہولت کاری کیلئے جدید ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف، مسائل کا 48 گھنٹوں میں حل

ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروباری امور میں ریلیف فراہم کرنے اور سرخ فیتے کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب اور ون ونڈو نظام کا آغاز کر دیا گیا۔
ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش طویل المدتی و پیچیدہ انتظامی مسائل کو سرعت کے ساتھ حل کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جدید ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا ہے۔
اس انقلابی نظام کے تحت اب تمام ملکی اور عالمی سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد اپنی کسی بھی قسم کی درخواستیں، جائز تجاویز اور شکایات کو ایک ہی متفقہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آن لائن درج کرا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کارگو کی ترسیل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پِپری ریلوے لنک کی بحالی کا کام تیز
اس نظام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد سرمایہ کار کو کسی بھی سرکاری دفتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ خود اپنے پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست کی پیش رفت اور تازہ ترین لائیو اسٹریٹس کو باقاعدگی سے ٹریک کر سکیں گے۔
اس ڈیجیٹل میکانزم کے تحت متعلقہ اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مختلف شعبوں اور جغرافیائی علاقوں سے موصول ہونے والی کاروباری درخواستوں کا تفصیلی جواب اور حل صرف 48 گھنٹوں کے اندر فراہم کریں۔
جیسے ہی کسی درخواست سے متعلق تمام امور مکمل ہوں گے تو اس سے متعلقہ ڈیجیٹل ٹکٹ کو کلوز کر دیا جائے گا، جس سے فالو اپ اور مانیٹرنگ کا یہ نظام پہلے سے کہیں زیادہ شفاف اور فعال ہو جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












