آبنائے ہرمز ایرانی کنڑول میں ہے، امریکی بیانیے اور حقیقت میں واضح تضاد ہے، ایرانی اسپیکر

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی حکومت اور فوج کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے، جع زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ واشنگٹن کا یہ بیانیہ کہ ایران اب آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا، عالمی تیل منڈیوں کی زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتا۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ موجودہ تیل کی قیمتیں اس مارکیٹ ریٹ سے کافی زیادہ ہیں، جو مارچ سے پہلے نافذ تھیں، جب ایران نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آبنائے ہرمز میں پابندیاں عائد کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی مہم نے دنیا کو ایران سے تجارت روکنے پر مجبور کردیا، امریکی وزیر خارجہ
قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی بیانیے کے مطابق آبنائے ہرمز میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے اور تیل گزر رہا ہے، لیکن منڈی کی قیمتیں اس کے برعکس کہانی سنا رہی ہیں کیونکہ تیل کی موجودہ قیمتوں میں بھاری پریمیم شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ آبنائے ہرمز سے تیل روانی کے ساتھ گزر رہا ہے، وہ امریکی پروپیگنڈے کا شکار ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












