افغانستان کے دو صوبوں میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 طالبان جنگجو ہلاک

افغانستان کے صوبوں نورستان اور کنڑ میں طالبان اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں 5 طالبان جنگجو ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبوں نورستان اور کنڑ میں مسلح مزاحمت میں مسلسل اضافے کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق نورستان اور کنڑ میں طالبان کے خلاف کی جانے والی مسلح کارروائیوں کے دوران طالبان رجیم کے 5 جنگجو ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مزاحمتی گروپ نے طالبان کی متعدد چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چمن سیکٹر پر طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کا بھرپور جواب، کئی افغان پوسٹیں تباہ
اس دوران افغانِستان نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بھی آزادی کی اس جدوجہد میں افغانِستان فریڈم فرنٹ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان پر قابض طالبان رجیم پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا غیر قانونی اقتدار قائم رکھنے کے لیے مسلسل دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












