صدر ٹرمپ کی ایران کو معاشی ریلیف دینے کی پیشکش کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاشی ریلیف دینے کی تردید کرتے ہوئے اس ہفتے مزید مذاکرات کی توقع ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ہفتے تہران کے ساتھ مزید مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بات چیت کے دوران ایرانی حکام نے اپنے پتے ضرورت سے زیادہ کھول دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا بہت جلد ایران کے ساتھ جاری جنگ جیت جائے گا، پھر مہنگائی بھی ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
انہوں نے اس میڈیا رپورٹ کی بھی تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے دینے کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ یہ بات باکل غلط ہے اور انہوں نے کوئی پیشکش نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ ایک فریب کے علاوہ کچھ نہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












