منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

ایران کے پاس ایٹم بم آیا تو وہ پوری دنیا کو بلیک میل کرے گا، مارکو روبیو

29 ستمبر, 2026 10:51

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم آ گیا تو وہ پوری دنیا کو بلیک میل کرے گا اور آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر لے گا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل کو چھوڑ کر باقی تمام بحری آمد و رفت بحال ہے اور اتنی ہی تجارت ہو رہی ہے، جتنی جنگ سے پہلے ہوتی تھی۔

تاہم انہوں نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران کے پاس ایٹم بم آ گیا تو وہ اس کا استعمال دنیا کو بلیک میل کرنے اور لوگوں کی جانیں لینے کے لیے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کی ایران کو معاشی ریلیف دینے کی پیشکش کی تردید

روبیو نے مزید کہا کہ ایٹمی طاقت بننے کے بعد ایران اس سمندری راستے کو مکمل طور پر کنٹرول کر لے گا، اپنی مرضی سے فیس وصول کرے گا، اور یہ فیصلہ کرے گا کہ کس کو توانائی ملے گی اور کس کو نہیں۔

انہوں نے ایرانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران میں طاقت ایسے مذہبی رہنماؤں کے ہاتھ میں ہے، جو دنیا کے آخری وقت یعنی قیامت کا نظریہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران پابندیوں میں ملنے والے پیسوں کو اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے ہتھیار بنانے اور دہشت گردی کے فروغ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔