آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والے فسادی جتھے کو ایک اور جھٹکا، مزید 4 کارندوں کا لاتعلقی کا اعلان

آزاد کشمیر کے فسادی جتھے کی اصلیت اور مکروہ عزائم بے نقاب ہونے کے بعد مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے مزید 4 کارندوں نے اس فتنہ پرور ٹولے سے لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
آزاد کشمیر کی غیور عوام اور پرامن فضا کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم عمل فسادی جتھے کی اصل حقیقت جب سے کھل کر سامنے آئی ہے، تب سے اس منفی اور انتشاری ٹولے سے لاتعلقی اختیار کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس سلسلے کی تازہ کڑی کے طور پر مظفرآباد کے مقامی رہائشیوں اور اس جتھے کے کارندوں، جن میں رضوان مشتاق کیانی، حیدر علی کاظمی، سجاد علی اور ثقلین حمید شامل ہیں، جنہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس تنظیم سے ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گوادر میں لڑکی چھ دن سے لاپتہ، دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خطرہ، خاندان کی بازیابی کی اپیل
ان سابق کارندوں نے اپنے مشترکہ بیان میں انکشاف کیا کہ یہ نام نہاد انتشاری تحریک دراصل ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے مابین گہرے تعلقات میں دراڑ ڈالنے اور دونوں کے درمیان نفرت کے بیج بونا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فسادی جتھے کی تمام تباہ کن پالیسیوں اور مشکوک سرگرمیوں سے شدید اختلاف رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر ہم نے اب اس سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
علیحدگی کا اعلان کرنے والے ان افراد نے آزاد کشمیر کے تمام شہریوں اور بالخصوص نوجوان نسل سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس فسادی جتھے کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود کو اس سے دور رکھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











