ٹانک میں غیر ارادی دھماکے سے خودکش حملہ آور ہلاک

ٹانک میں بھتہ خوری کے تنازع پر فتنہ الخوارج کا ایک خودکش حملہ آور پٹوار خانے جاتے ہوئے راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔
خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور بدعنوانی کے تنازع کا ایک بھیانک انجام سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھتے کے معاملے پر فتنہ الخوارج سے منسلک ایک دہشتگرد نے سرکاری پٹوار خانے کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔
فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور جب پٹوار خانے کی طرف جا رہا تھا تو راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے کے نتیجے میں جہنم واصل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے
ذرائع کے مطابق اس طاقتور دھماکے کی وجہ سے سرکاری پٹوار خانے سے متصل 2 گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی دیواریں منہدم ہو گئی ہیں۔
ٹیرر کرائم نیکسس کا یہ واقعہ اس حقیقت کی واضح ترین مثال ہے کہ فتنہ الخوارج خیبر پختونخوا کے نہتے عوام اور دین اسلام کے صریحاً دشمن ہیں۔
صوبے میں اس قسم کے واقعات کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے عام عوام کے اندر شدید غصے اور بےچینی کی لہر پائی جاتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










