بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

پاکستان نے کوریا کو ہرا کر ایشین گیمز اسکواش کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

30 ستمبر, 2026 12:59

ایشین گیمز اسکواش ایونٹ کے مینز ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے کوریا کو دو کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل کے انتہائی اہم میچ میں کوریا کو 0 کے مقابلے میں 2 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان کو ہرا کر ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

میچ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے محمد عشیب عرفان نے کوریا کے جو یونگ کو 5-11، 8-11 اور 8-11 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں نور زمان نے کوریا کے اوسنگ ہی کو 4-11، 5-11، 11-8 اور 2-11 سے ہر کر فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان اور ہانگ کانگ چائنہ کے درمیان ایونٹ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب ٹیم ایونٹ کے ویمنز مقابلوں میں چائنہ کے مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔