بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

پاکستان کی پہلی ہاکی لیگ کا افتتاح 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا

30 ستمبر, 2026 13:01

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے ملک کی پہلی پروفیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ آغاز 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ایک تاریخی اور اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی پہلی ہاکی لیگ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ کا افتتاح 14 اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ اس لیگ کے سیزن ون کا انعقاد سال 2027 میں ہوگا، جس میں ابتدائی طور پر 6 سے 8 فرنچائزرز کے حصہ لینے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے کوریا کو ہرا کر ایشین گیمز اسکواش کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اس پروفیشنل لیگ کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں پاکستانی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے غیر ملکی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی مختلف فرنچائزز کے ساتھ باضابطہ معاہدوں کے تحت ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس لیگ کا بنیادی مقصد قومی ہاکی کھیل کی کھوئی ہوئی بحالی اور قومی ٹیم کے ماضی کے شاندار ریکارڈ سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا ہے۔

اس لیگ کے قیام سے ایک طرف جہاں کھلاڑیوں کے مالی اور معاشی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی وہیں دوسری طرف ملک سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آئیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔