ریسکیو 1122 ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری

Government Approves 35% Salary Raise
کراچی: سندھ میں ریسکیو 1122 کے ملازمین کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے اور کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
یہ فیصلے سندھ ایمرجنسی کونسل کے چھٹے اجلاس میں کیے گئے، جو وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریسکیو 1122 کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ ادارے کے مالی، انتظامی اور ملازمین سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر (ر) واجد صبغت اللہ مہر نے اجلاس کے شرکا کو ادارے کی کارکردگی اور ریسکیو سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کے قیام سے اب تک 13 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد اور مختلف ریسکیو خدمات فراہم کی جاچکی ہیں، جبکہ حادثات کے دوران 5 ہزار 238 افراد کی جانیں بچائی گئیں۔
ریسکیو سروس کو روزانہ 10 ہزار سے زائد کالز موصول ہونے اور 149 گاڑیوں کے ذریعے 1,723 اہلکاروں کی خدمات انجام دینے سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔
کونسل نے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 3 کروڑ روپے کے شہدا پیکیج کی منظوری بھی دی۔ اس کے علاوہ تمام کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدوں میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔
ریسکیو ملازمین کی ہیلتھ انشورنس اور پنشن سے متعلق معاملات پر مزید مشاورت کے بعد انہیں صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف الاؤنسز کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سندھ سے رجوع کرنے اور کم کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











