نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی، امیدوار 4 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائیں

Government Jobs Recruitment Announced Today
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پیشہ ور افراد کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
یہ ملازمت گورننس، رسک مینجمنٹ اور کمپلائنس سے متعلق شعبے میں ہے، جہاں منتخب امیدوار کو ادارے کے سیکیورٹی اور رسک سے متعلق مختلف معاملات کی نگرانی کرنا ہوگی۔
اس عہدے کی ذمہ داریوں میں سیکیورٹی فریم ورک کی تعمیل، رسک اسیسمنٹ، رسک رجسٹرز کی تیاری اور انفارمیشن سیکیورٹی آڈٹس جیسے امور شامل ہیں۔
امیدوار کو ادارے کی پالیسیز، ایس او پیز اور سیکیورٹی کنٹرولز کی تیاری اور ان پر عملدرآمد سے متعلق امور بھی دیکھنا ہوں گے۔
ملازمت کے لیے ISO 27001، NIST، CIS Controls، ISO 42001 اور PKI/Web Trust جیسے سیکیورٹی فریم ورک سے واقفیت کو اہمیت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، جینیریٹو اے آئی اور لارج لینگویج ماڈلز سے پیدا ہونے والے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی بھی عہدے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
پرامپٹ انجیکشن، ڈیٹا ایکسپوژر اور Shadow AI جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا بھی امیدوار کی ذمہ داریوں کا حصہ ہوگا۔
نادرا کی جانب سے ISO 27001، CISM اور CISA جیسی پروفیشنل سرٹیفکیشن رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
خواہشمند امیدوار نادرا کے سرکاری کیریئر پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











