ایران کیخلاف امریکی کارروائی انتہائی ضروری تھی، نیٹو چیف

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو ناگزیر اور انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یورونیوز ڈیفنس اینڈ اسپیس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے تہران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کا دفاع کیا اور اسے ضروری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ یا تو معاہدہ ہوگا یا پھر تباہی، جنگ جلد انجام کو پہنچے گی، امریکی صدر
مارک روٹے کا کہنا تھا کہ صرف امریکہ میں ہی ایران کی جوہری صلاحیت کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ یہ خطرہ نہ صرف اسرائیل اور مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ اس جنگ کے واضح نقصانات بھی ہیں، لیکن سیکریٹری جنرل نے یورپی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ دفاعی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں تاکہ وہ اپنے دفاع کا ذمہ خود اٹھا سکیں اور امریکا پر انحصار کرنے کے بجائے بحیرہ احمر جیسے اہم آبی راستوں کو حوثیوں سے محفوظ بنا سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












